تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں
گوگل نے روس کے سرکاری میڈیا کیلئے مونیٹائزیشن بند کردی
دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے یوکرین جنگ کے بعد روس کی سرکاری ویب سائٹس کیلئے مونیٹائزیشن کی سہولت ختم کردی۔
گوگل کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں جنگ کے جواب میں روس کے سرکاری فنڈ سے چلنے والے میڈیا اداروں کیلئے گوگل مونیٹائزیشن بند کی جا رہی ہے۔ گوگل موجودہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر ضروری ہوا تو مزید اقدامات بھی کرے گا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق گوگل نے روس کے سرکاری میڈیا کی ویب سائٹس پر ایک ایسے وقت میں پابندی عائد کی ہے جب یوٹیوب پہلے ہی روسی میڈیا چینلز کی ویڈیوز پر اشتہارات بند کرچکا ہے۔ اس سے قبل فیس بک نے بھی روس کے سرکاری میڈیا کی مونیٹائزیشن بند کردی تھی۔