تازہ تریننیشنل خبریں

بلاول بھٹو نے عمران خان کو تاریخ کا کرپٹ ترین وزیر اعظم قرار دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاو ل بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب! آپ کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے کرپٹ ترین اور جھوٹے وزیر اعظم ہیں۔

عوامی مارچ کے سجاول پہنچنے پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان انتخابات سے قبل عمران کہتے تھے کہ ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر دوں گا مگر انتخابات کے بعد انہوں نے جن کے پاس روزگار تھا ان کا روزگار چھین لیا، جن کے پاس چھت تھی ان سے چھت چھین لی۔انہوں نے کہا کہ تین سال سے ہر مسئلہ پر عمران خان نے عوام کو بس یہ ہی کہا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے مگر خان صاحب سنو لو! اب آپ کے گھبرانے کا وقت ہو چکا ہے۔ اب عوام نہیں بلکہ آپ گھبرائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عوام نے ساتھ دیا تو ہم نے ضیاء اور مشرف کا مقابلہ کیا، اب آپ ایک بار پھر ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم ملکر اس سلیکٹڈ کو گھر بھیجیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button