پاکستان

چودھری نثار علی خان کی ن لیگ میں واپسی سے متعلق وفاقی وزیر رانا تنویر نے بڑااعلان کر دیا

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ دو سال سے چوہدری نثار علی خان سے ملاقات ہوئی ،اب واپسی مشکل ہے ، اگر چوہدری نثار ہاتھ بڑھائیں تو ہم میاں صاحب کو منا لیں گے ۔ ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ایک سوال پر کہاکہ دو سال سے چوہدری نثار علی خان سے میری ملاقات نہیں ہوئی ، اب ان کی واپسی مشکل ہے تاہم اگر وہ ہاتھ بڑھائیں تو ہم میاںصاحب کو منا لیںگے ۔واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور موجودہ وفاقی وزیر چوہدری تنویر حسین ے درمیان گہری دوستی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button