اسلامک کارنر

پورا مہینہ ہر بلاؤ مصیبت سے دور رہیں !

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اس تحریر میں نئے سال اور نئے مہینے کے بارے میں اسلامی معلومات مہیا کی جائیں گی۔الحاج صوفی منظور دامت برکاتہم العالیہ سے سوال :نئے سال کی دعا کیا ہےاور نئے سال اور نئے مہینے کے شروع ہونے پر ہمیں کیا عمل کرنا چاہئے ؟ ہمارے ملک چونکہ اسلامی آئین رکھتا ہے اور اس کے اندر رہنے اور بسنے والے تمام لوگ اسلام کا دعویٰ رکھتے ہیں اور اسلامی سال کا آغاز محرام الحرام سے ہوتا ہے جو کہ ہمارے ہاں معاشرتی رواج سے نکل چکا ہے اور ہم مغربی استعمار کی مغلوبیت میں آکر انہی کے ماہ و سال و تواریخ پر اکتفا کر کے رہ گئے سال شروع بھی انہی کے متعین کردہ دنوں سے کرتے ہیں۔

اور ان کا اختتام بھی اسی طرز پر ہوتا ہے ۔ اور دوسری بڑی چیز ہم ان سے بھی کچھ آگے نگلنے کی تگ و دو میں مصروف عمل ہیں ۔مغربی اقوام اپنے ماہ وسال کا آغاز اپنے مذہبی تہوواروں سے کرتی ہیں اور اپنی مقدس رسومات ادا کر کے و مذہبی مقدس کتابوں کی تعلیمات سے آراستہ ہو کر شروع کرتی ہیں مگر ہمارے ہاں سڑکوں پر موٹر سائیکلز دوڑانا گاڑیاں دوڑانا عوام الناس کو تنگ کرنا بازاروں میں رش ڈالنا ڈھول الغرض ملک میں شوروغلغلہ بپا کرنا جیسی تمام برائیاں سال کے آغاز کے نام پر سرزد ہوتی ہیں۔ماہ وسال کا آغاز پورے ماہ وسال کے لئے نمونہ ہوتا ہے ماہ وسال کے شروع میں جیسے عمل کئے جائیں اسی طرح پورا ماہ و سال گزرتا ہے حالانکہ ہمیں چاہئے۔

کہ ہم سال کے آغاز پر اپنے پچھلے سال کے گناہوں سے استغفار اور توبہ کریں اپنی پچھلی زندگی پر نظر دوڑائیں کمیاں کوتاہیاں نوٹ کریں اور اگلے سال اس کے ازالے کی کوشش کریں پچھلے سال میں کامیابی و ناکامی کے راز تلاش کریں اور پچھلے سال کو اگلے سال کے سبق اور عبرت بنائیں اور ترقی کریں ۔ہر ماہ وسال کے آغاز پر یہ دعا ضرور کیجئے جب نیاسال شروع ہوتا تو صحابہ کرام ؓ یہ دعا ایک دوسرے کو سکھاتے اور بتاتے تھے: اَللّٰھُمَّ اَدْخِلْہُ عَلَیْنَا، بِالْاَمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلَامِ،وَرِضْوَانِ مِّنَ الرَّحْمٰنِ وَجِوَارِ مِّنَ الشَّیْطَانِ اور مکمل سال تمام آفات سے بچاؤ کے یہ نوافل پڑھیئے۔

دو نفل پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 3 بار سورہ فلق اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 3 بار سورۃ الناس اور آمد رحمت و برکت کے لئے: دونفل ۔پہلی رکعت میں بعد سورۃ الفاتحہ 3 بار سورۃ الکافرون اور دوسری رکعت میں بعد سورۃ الفاتحہ سورۃ الاخلاص۔ ان نوافل کو کم از کم سال کے شروع میں ضرور پڑھنا چاہئے بزرگان دین تو ہر ماہ ہر ہفتے ہر سال کے آغاز میں ان کا اہتمام فرماتے ہیں ۔انشاء اللہ آپ کے ماہ وسال بلیات سے محفوظ ہوں گے اور رحمتوں و برکتوں سے بھرپور ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button