جب بھی کپڑے تبدیل کریں تو بسم اللہ پڑھ لیا کریں ،فوائد جان کر آزمانے پر مجبور ہوجائیں گے
جنات کا وجود قرآن مجید سے ثابت ہے۔ چنانچہ دنیا میں انسانوں کے جنات کی موجودگی میں کوئی شبہ نہیں۔ گاہے ہم لوگوں کو جن لگنے کے بارے میں سنتے رہتے ہیں۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں جنات کے متعلق کچھ ایسی معلومات دی ہیں اور کچھ ایسے طریقے بتائے ہیں جن پر عمل کرکے اس سے بچا جا سکتا ہے۔ یہ طریقے اور معلومات مندرجہ ذیل ہیں:۔
جب آپ کپڑے تبدیل کریں تو ’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ پڑھ لیا کریں تاکہ جن آپ کو برہنہ حالت میں نہ دیکھیں۔ جب بستر میں جائیں تو ہمیشہ دائیں طرف پہلو بدل کر سوئیں اور ’المعوذتان‘ (قرآن مجیدکی آخری دو سورتیں) پڑھ کر سوئیں۔بصورت دیگر جن محض آپ کو تنگ کرنے کے لیے آپ کے اوپر سوسکتے ہیں، ایسی صورت میں اپنا کا دم گھٹے گا یا آپ کو ڈراؤنے خواب آئیں گے۔ ایسی پتلیوں اور گڑیاؤں میں سوئی یا ناخن چبھانے کی کوشش مت کریں جن کے لیے جن وہاں رہتے ہیں۔ ایسا کرنے سے جنات کو تکلیف پہنچے گی اور وہ آپ سے انتقام لیں گے۔ رات کے درمیانی پہر میں بلند آواز میں بات مت کریں کیونکہ اس طرح آپ جنات کو پریشان کریں گے، جس پر وہآپ کو جان بوجھ کر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
کبھی اکیلے بیٹھ کر مت روئیں کیونکہ اس طرح آپ کا جن بھی دکھی ہو جاتا ہے اور وہ آپ کو گلے لگانے کا انتظار کرتا ہے جس سے آپ کے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔ کوئی چیز پھینکنے یا خود بلند جگہ سے نیچے چھلانگ لگاتے ہوئے اللہ کا نام لیا کریں۔ ہو سکتا ہے اس جگہ پر جن سو رہا ہو اور آپ اسے پریشان کر بیٹھیں اور وہ آپ سے انتقام لینے پر اتر آئے۔ ٹوائلٹ اگر آپ کو گرم پانی ڈالنا ہو تو ٹوائلٹ میں داخل ہونے سے پہلے یہ دعا” اللھم انی اعوذ بک من الخبث والخبائث“لازمی پڑھیں، کیونکہ ٹوائلٹس جنات کے ٹھہرنے کی پسندیدہ جگہ ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے کانوں میں بغیر کسی وجہ کے سیٹیاں بجنے لگیں، یا آپ خود کو بیمار محسوس کرنے لگیں اور آپ کو آگ کی بو آرہی ہو تو آپ جان لیں کہ
آپ کے سامنے کوئی جن کھڑا ہے۔اگر آپ کسی جانور کو دیکھیں اور اس سے آپ کو خوف آئے یا آپ اسے ڈرانے کی کوشش کریں لیکن وہ کوئی ردعمل نہ دے تو سمجھ لیں کہ وہ جن ہے۔آئینے کے سامنے برہنہ حالت میں کبھی کھڑے مت ہوں اور ایسی حالت میں کبھی خود کو آئینے میں مت دیکھیں کیونکہ اس طرح جن آپ پر عاشق ہو سکتے ہیں اور آپ کے ساتھ تعلق کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں اور کوئی بھی آپ کے پاس آئے گا تو وہ اسے نقصان پہنچائیں گے۔