پاکستان

اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والا زیرحراست ڈاکٹر معطل

اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والا زیرحراست ڈاکٹر معطل

لاہور(این این آئی)محکمہ صحت پنجاب نے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے ڈاکٹر ساحر سعود کو 90 روز کیلئے معطل کر دیا۔

اداروں کے کے خلاف جھوٹا و منفی پروپیگنڈا کرنے والا زیر حراست ڈاکٹر ساحر سعود اب اپنی نوکری سے بھی معطل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ساحر سعود لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں ملازمت کرتا ہے اور اس وقت ایف آئی اے کی زیر حراست ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹر ساحر سعود کو معطل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرساحرسعود کو 90 روز کے لئے ملازمت سے معطل کیا گیا ہے،

ڈاکٹر کو تخریب کاری، بداعمالی اور نااہلی پر معطل کیا گیا ہے۔دوروز قبل لاہور کی مقامی عدالت میں ایف آئی اے کی جانب

سے حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا ٹرینڈ چلانے والے ملزم ساحر سعود کو پیش کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button