پاکستان

اسلام آباد پولیس کا اعلیٰ انتظامیہ سے بنی گالا کے سرچ وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے اعلیٰ انتظامیہ سے ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف کیس کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے سرچ وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ان کے اپارٹمنٹ سے ایک سیٹلائٹ فون اور ایک اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ شہباز گل کو پارلیمنٹ لاجز میں فورنزک جانچ کیلئے بھیجا گیا ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں کی فہرست تیار کی ہے جو 8 اگست کو شہباز گل کے گھر پر تھے جبکہ میڈیا کے افراد کی فہرست بھی تیار کی گئی ہے جنہوں نے ان رہنماؤں سے رابطہ کیا تھا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ شہباز گل سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ سے لینڈ لائن کے ذریعے (اے آر وائی نیوز)کے شام 4 بجے کے نیوز بلیٹن میں نمودار ہوئے۔سینئر پولیس افسران نے بتایا کہ یہ فہرست جیوفینسنگ اور وہاں موجود لوگوں کے کال ڈیٹا ریکارڈ کے ذریعے تیار کی گئی ہے، اس کا مقصد انہیں کیس میں سازش کرنے والے کے طور پر نامزد کرناہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے گھر اور وہاں نصب لینڈ لائن کو بھی جرم میں استعمال کیا گیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مقدمہ میں نئی پیش رفت کے بارے میں ایک رپورٹ متعلقہ سینئر افسران کو مزید قانونی کارروائی شروع کرنے کی منظوری کیلئے بھیج دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ منظوری کے بعد رہائش گاہ اور مبینہ سازش کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے سرچ وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔معلوم ہوا ہے کہ ایک الگ پیش رفت میں پارلیمنٹ لاجز میں

شہباز گل کو الاٹ کیے گئے اپارٹمنٹ سے برآمد ہونے والا ایک سیٹلائٹ فون اور ہتھیار فوانزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔پولیس نے 22 اگست کو شہباز گل کے اپارٹمنٹ پر چھاپے کے دوران ایک 9 ایم ایم پستول اور ایک سیٹلائٹ فون برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔رابطہ کرنے پر سینئر پولیس افسران نے بتایا کہ سیٹلائٹ فون پر دستیاب کال لاگز، ٹیکسٹ میسجز اور دیگر ڈیٹا کو بازیافت کیا جائے گا، افسران نے بتایا کہ پستول کو گولیوں کی بیلسٹک میچنگ کے لیے جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ آیا یہ ہتھیار کسی جرم میں استعمال ہوا تھا یا نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button