پاکستان
غیر قانونی طور پر پاکستان پہنچنے والے 39 افغان شہری گرفتار
کراچی (این این آئی) غیر قانونی طور پر کراچی پہنچنے والے مختلف گاڑیوں میں سوال 39 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے اینٹی انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی ٹیم اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی۔ گرفتار کئے گئے 39 افغان شہری غیر قانونی طور پر چمن بارڈر کراس کرکے کوئٹہ سے کراچی آنے والی تین مختلف کوچز میں سوار تھے۔افغان شہریوں کو بلدیہ ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔ کوچز میں سوار پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات کی چیکنگ کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔افغان شہریوں کے ساتھ کوچز کو بھی ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا۔ گرفتار افغان شہریوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیئے گئے۔