پاکستان
کم سن بچی سے اجتماعی زیادتی کے معاملے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا
کراچی (این این آئی) سیلاب زدہ متاثرین میں شامل کم سن بچی سے اجتماعی زیادتی کے معاملے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس نے واقعہ کا نوٹس اخبارات میں شائع ہونے والی خبر پر لیا۔رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی جنوبی اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن جنوبی ون کو27 اکتوبر ایک بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق پولیس افسران واقعہ کی تحقیقات سے متعلق رپورٹ کے ہمراہ پیش ہوں۔