پاکستان

فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ ،بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری اضافے سے صارفین پر ایک ارب 10 کروڑ کا بوجھ پڑے گا

لاہور( این این آئی)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 9 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق اکتوبر کے بلوں میں پر ہوگا، اور اس اضافے سے صارفین پر ایک ارب 10 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، ٹیرف میں اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔نیپرا کے مطابق ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 9 پیسے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے تاہم اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک،لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button