پاکستان

امریکی متنازع سابق باکسر نے اسلام قبول کرلیا

لندن (این این آئی)برطانوی نژاد امریکی سابق کک باکسر اور انٹرنیٹ کی دنیا کی متنازع شخصیت اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کر لیا ہے۔اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرنے کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔واضح رہے کہ

اینڈریو ٹیٹ سوشل میڈیا پر اپنے غیرمناسب، برے رویے کے سبب کافی شہرت رکھتے ہیں، انہیں منفی رویے کے سبب ٹک ٹاک کی دنیا کی متنازع شخصیت بھی قرار دیا جاتا ہے۔اینڈریو ٹیٹ نے رواں ہفتے کے آغاز، 24 اکتوبر کو اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ساتھ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ مسجد میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔35 سالہ اینڈریو ٹیٹ کا اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھنا تھا کہ اللہ کی محبت، دل کی طاقت، دل کا رزق اور دل کا نور ہے۔اینڈریو ٹیٹ کا اپنے حالیہ بیان میں اسلام قبول کرنے سے متلعق کہنا تھا کہ میں مسلمان ہوں اور کوئی بھی عیسائی جو اچھائی پر یقین رکھتا ہے اور برائی کے خلاف حقیقی جنگ کو سمجھتا ہے اِسے بھی مذہب تبدیل کر لینا چاہیے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی سابق کِک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے اسلام کو دنیا کا آخری اور سچا مذہب قرار دیا تھا اور اب انہوں نے نماز پڑھتے ہوئے اسلام قبول کرنے کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button