پاکستان
عمران خان کے لانگ مارچ کی تفصیلات سامنے آگئیں
لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لانگ مارچ تک پنجاب میں قیام کریں گے اور دو روز تک صوبے میں عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔عمران خان نے جمعہ 28 اکتوبر سے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اور وہ لانگ مارچ تک پنجاب میں ہی قیام کریں گے اور اس دوران وہ عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا زیادہ قیام زمان پارک میں اپنی رہائشگاہ پر ہی ہوگا اور وہ لانگ مارچ کی تیاریوں کو لاہور سے مانیٹر کریں گے۔تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز لبرٹی چوک لاہور سے ہوگاجس کی قیادت عمران خان کریں گے۔