تازہ تریننیشنل خبریں
ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹلی مٹ میں دھماکے میں میرے کزن سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے ، سرفراز بگٹی

سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان کے علاقے سوئی کے نواحی علاقے ٹلی مٹ میں دھماکہ ہوا جہاں ان کے کزن سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے ۔
اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ حملے میں کالعدم تنظیم ملوث ہے ، حکومت مذاکرات کے نام پر ہم سے مذاق کر رہی ہے ، میں صوبائی حکومت سے پچھا ہوں کہ کیوں ہمیں دہشتگروں کے آگے پھینک دیا ہے ۔
سینیٹر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ لوگوں کی مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔