تازہ تریننیشنل خبریں

ہمارے تین ہسپتالوں کا بجٹ خیبر پختونخوا کے صحت کارڈ سے زیادہ ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گمبٹ کے ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے تین ہسپتالوں کا بجٹ خیبر پختونخوا کے صحت کارڈ سے زیادہ ہے۔

بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج ہم نے بون میروٹرانسپلانٹ کا افتتاح کیا ہے، گمبٹ ہسپتال میں ورلڈکلاس سہولتیں موجود ہیں، پاکستان میں تھیلیسیمیا کاعلاج مہنگاہے، پہلے گمبٹ ہسپتال میں گردوں اورجگرکاعلاج ہوتاتھا، یہ ادارہ 100فیصدمفت علاج کرتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی صوبےمیں ایسا کوئی ہسپتال نہیں جہاں کینسر،کڈنی،لیورکاعلاج مفت ہوتاہو، گمبٹ ہسپتال میں 29 فیصد پنجاب کےمریضوں نے ٹرانسپلانٹ کرایا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے صحت وسیلہ کارڈ متعارف کرایا ، جب نواز شریف اقتدار میں آئے تو انہوں نے اس کا نام تبدیل کر کے وزیر اعظم صحت کارڈ رکھ دیا جبکہ عمران خان نے اس کو تبدیل کر کے صحت انصاف کارڈ رکھ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button