بغداد کے ہوائی اڈے پر 6 راکٹ فائر ، تنصیبات اور طیارے کو نقصان پہنچا
عراق کے دارالحکومت بغداد کے ہوای اڈے پر 6 راکٹ فائر کئے گئے ، راکٹوں کے نتیجے میں ایک طیارے اور تنصیبات کر نقصان پہنچا۔
العربیہ کے مطابق عراق میں سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آج بروز جمعہ بغداد کے بین الاقوامی ہوئی اڈے پر 6 عدد راکٹ فائر کئے گئے ، ایک راکٹ رن وے اور ایک عمارت کے قریب گرا جس کے باعث ایک طیارے اور تنصیبات کو نقصان پہنچا ۔ متاثرہ طیارہ غیر فعال تھا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق راکٹ شکن نظام نے کچھ راکٹوں کو ہوائی اڈے کے اطراف میں ہی مار گرایا اور ہدف تک نہ پہنچنے دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بغداد کے بین الاقوامی ہوائی ادے پر امریکی فوجی اڈے وکٹوریا کو بھی ایک ڈرون طیارے کے ذریعے صبح چار بجے کے قریب نشانہ بنایا گیا مگر دفاعی نظام نے اس ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی مار گرایا۔
حملوں کے بعد عراقی فضائی کمپنی نے متاثرہ طیارسے متعلق کہا کہ یہ غیر فعال تھا ۔ ائیرپورٹ پر مسافر پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے ۔
واضح رہے کہ یہ امریکی فوجی اڈے وکٹوریا پر رواں ماہ کا تیسرا حملہ تھا۔