’’ میڈ اِ ن پاکستان ‘‘ سام سنگ فونز مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیئے گئے ، زبردست خوشخبری
پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ دنیا کی سب سے مقبول موبائل فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے اپنی مصنوعات کی تیاری پاکستان میں مقامی سطح پر شروع کر دی ہے اور موبائل فونز فروخت کیلئے مارکیٹ بھی پہنچ چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ’’ میڈ ان پاکستان ‘‘ سام سنگ موبائل فونز کے ڈبوں کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، اس اقدام پر صارفین کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت کی کاوشوں کو بھر پور سراہا جارہاہے ۔
Government of Pakistan has been working hard to make "Make in Pakistan" a reality.
Samsung & Lucky Motors in a joint venture have started manufacturing mobile phones in Pakistan & "Made in Pakistan" devices are in markets now.#PakistanRising pic.twitter.com/JKAiXUo0YN— Developing Pakistan (@developingpak) January 28, 2022
سام سنگ کو پاکستان میں موبائل فون تیارکرنے کیلئے راضی کرنے میں حکومت کی کاوشیں بھر پور طریقے سے رنگ لائیں ہیں ، سام سنگ اور لکی موٹرز نے مشترکہ طور پر پاکستان میں سام سنگ فونز کی تیاری شروع کر دی ہے ۔سام سنگ اور لکی موٹروز کے درمیان گزشتہ سال جولائی میں معاہدہ طے پایا تھا ۔