جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبد الغفار روپڑی نے احتساب کا نظام خلافت راشدہ کے نظام کے مطابق نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا

لاہور (ویب ڈیسک)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامع القدس چوک دالگراں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں احتساب کا نظام خلافت راشدہ کے نظام کے مطابق نافذ کیا جائے حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کے امت مسلمہ پر بیشمار احسانات ہیں عقیدہ ختم نبوت کے سب سے پہلے محافظ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ ہی تھے علماء عوام کو بتائیں گے، ان کی سیرت وکردار امت مسلمہ کے لئے راہنمائی کا مینار ہے اور آپ کا طرز حکمرانی رعایا کی داد رسی کی روشن مثالیں حکمرانوں اور امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج حکمران ریاست مدینہ بنانے کا نام لیتے ہیں لیکن عملی اقدام کرنے کو تیار نہیں اگر خلفاء راشدین کا نظام اس ملک میں نافذ کردیا جائے تونہ صرف مہنگائی پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ دیگر بحرانوں سے بھی نجات مل سکتی ہے۔