تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں

’’ہمیں تسلیم نہ کیا تو ۔۔۔‘‘ افغان طالبان نے امریکہ کو دھمکی دیدی

کابل (ویب ڈیسک )طالبان نے امریکہ کو دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں تسلیم نہ کیا تو دشمنی کے دروازے کھلے ہیں،سراج الدین حقانی نے کہا کہ افغانستان سے امریکی مفاد کو خطرہ نہیں ہے.

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کیا تو طالبان کی امریکہ سے دشمنی کے دروازے کھلے رہیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ طالبان کو تسلیم نہیں کرنا چاہتا تو طالبان اسے دھمکیاں دیتے رہیں گے۔سراج حقانی نے، جن کے سر پر امریکی وفاقی پولیس نے ایک کروڑ ڈالر کا انعام رکھا ہے، مزید کہا کہ افغانستان میں کوئی دہشت گرد تنظیم یا گروپ نہیں ہے جس سے امریکی مفادات کو خطرہ ہو۔

سراج حقانی نے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ دوحہ معاہدے کے پابند ہیں لیکن امریکہ پر بھی زور دیتے ہیں کہ وہ اس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ان کا کہنا تھاکہ ’ہمیں ان سے وعدہ کرنے کے لیے کہا گیا تھا کہ ہم کسی تنظیم یا گروہ کو اپنی سرزمین کو ان کے مفادات کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم نے اس عہد کو پورا کیا اور اپنی سرزمین کے اندر سے ان کے خلاف کوئی خطرہ پیدا نہیں ہونے دیا۔‘حقانی کا ماننا ہے کہ طالبان کے خلاف تمام مغربی اقدامات کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button