تازہ ترینانٹرنیشنل خبریںنیشنل خبریں

پاکستان تحریک انصاف جنوبی کوریا کا اپنی کابینہ کی توسیع کا اعلان

سیول(رضا شاہ) پاکستان تحریک انصاف جنوبی کوریا کی منتخب باڈی نے اپنی کابینہ میں نئی نشستوں کیلئے اعلان کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف جنوبی کوریا کے انفارمیشن سیکریٹری مختار اعوان نے ایک ریلیز جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا میں پاکستان تحریک انصاف کے معاملات چلانے کے خواہشمند حضرات درخواست دے سکتے ہیں۔ تمام عہدے اور نشستیں تمام ممبران کے لئے یکساں میسر ہیں تاہم پیڈ ممبران اور فعال خواتین کی شرکت کا خصوصی خیر مقدم کیا جائے گا۔ نئے عہدوں اور نشستوں کی درخواستوں کیلئے 3 فروری 2022 تک کی تاریخ کا تعین کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button