تازہ تریننیشنل خبریں

معروف بھارتی اداکار کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا

معروف بھارتی اداکار گیپی گریوال کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا ۔ میڈ یا رپورٹس کے مٍطابق معروف بھارتی گلوکار اور اداکار گیپی گریوال کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں مل سکی اور وہ اپنے دیگر 6 ہم وطن اداکاروں سمیت بھارت کے اٹاری بارڈر پر پھنسےرہے۔ بھارتی اداکار گیپی گریوال اور ان کے ساتھیوں کو بھارتی امیگریشن نے اپنی وزارت داخلہ کی طرف سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے روک رکھا ہے، اور انہیں بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے اجازت کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ اداکار گیپی گرویوال گورنر پنجاب چوہدری سرور کی دعوت پر دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں، اور گورنر پنجاب کی طرف سے بھیجا گیا پروٹوکول عملہ بھی بارڈرپرموجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button