تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں

بھارت میں دو سالہ بچے کی ماں سے اجتماعی زیادتی ، پھر ملزمان کیا کرتے رہے؟ افسوسناک خبر آگئی

بھارت میں دو سالہ بچے کی ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر منہ کا لا کر کے سڑکوں پر گھمایا گیا ۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں خواتین کا جتھا ایک خاتون کو مارپیٹ کرتے ہوئے گلیوں میں گھماتا رہا ،متاثرہ خاتون کے بال کاٹ دیئے گئے اور اس کے چہرے پر کالک بھی ملی گئی۔بھارتی پولیس نے متاثرہ خاتون اور ان کے بیٹے کو بے ہوشی کے عالم میں ویرانے سے ایک محفوظ مقام پر منتقل کیا ۔بھارتی پولیس نے خواتین سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی میں انتقاماً کیا گیا۔متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسے پڑوسیوں نے اغوا کیا جہاں مردوں اور نوعمر لڑکوں نے اجتماعی زیادتی کی اور پھر پڑوسیوں کی خواتین نے بال منڈھ کر منہ پر کالک ملی اور گلی گلی پھرایا۔مقامی میڈیا کے مطابق ملزمان کے ایک 16 سالہ نوجوان رشتے دار نے متاثرہ خاتون کی جانب سے شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button