تازہ تریننیشنل خبریں

وزیرخزانہ شوکت ترین نے عالمی اقتصادی فورم کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی

وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ عالمی اقتصادی فورم نے پاکستان کی معاشی پیش رفت کی تائید وتوثیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پراپنے ٹویٹ میں شوکت ترین نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کے کنٹری شراکت دارمشال نے پاکستان کے حوالہ سے اپنی مسابقتی رپورٹ میں معاشرے کے معاشی طورپرکمزورطبقات کے معیارزندگی کو بہتربنانے کی کوششوں کا اعتراف کیاہے اس رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ احساس پروگرام کے ذریعہ پاکستان کی حکومت نے انسانی وقار اورسماجی سرمایہ کے اقدار پرمبنی اقدامات پر زوردیا اوراس حوالہ سے پاکستان نے قائدانہ نوعیت کا کرداراداکیاہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی اقتصادی فورم نے پاکستان کی مستقبل کی ترجیحات پرمبنی پالیسیوں کا بھی اعتراف کیا ہے،عالمی اقتصادی فورم کا کہنا ہے کہ تخفیف غربت، یونیورسل ہیلتھ کئیر، ماحولیاتی تحفظ، انسانی وسائل وسرمایہ میں بہتری اوربدعنوانی کے سدباب کیلئے اقدامات کے ضمن میں پاکستان کی حکومت نے قائدانہ کردار اداکیاہے،مختصر اورطویل المیاد پالیسی سازی کے حوالہ سے پاکستان کے سکور میں نمایاں اضافہ ہواہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ دنیانے کوویڈ 19 کے حوالہ سے سمارٹ لاک ڈاون پرمبنی پالیسی کی تائید کی ہے،پاکستان کی حکومت نے انسانی جانوں اورکاروبارکے تحفظ پرمبنی پالیسیاں اپنائی، جس کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button