تازہ تریننیشنل خبریں
اسلام آباد پولیس 900 ضبط شدہ گاڑیاں نیلام کرنے میں ناکام ، ہائیکورٹ نےجواب طلب کرلیا
اسلام آباد پولیس 900 ضبط شدہ گاڑیوں کو نیلام کرنے میں ناکام ہو گئی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی ایس پی لیگل کو دو ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار کون ہے ،بتائیں ضبط شدہ گاڑیاں کس اتھارٹی کے تحت استعمال کی جا رہی ہیں، رپورٹ میں بتائیں آخری بار گاڑیوں کی نیلامی کب ہوئی تھی۔
عدالت نے حکم دیا کہ رپورٹ پیش کریں کہ ٹمپرڈ اور لاوارث گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی تعداد کتنی ہے ۔