تازہ تریننیشنل خبریں

کراچی میں نجی کمپنی کی کیش وین لوٹنے کی کوشش ، فائرنگ سے دو گارڈ زخمی

کراچی میں کورنگی گودام چورنگی کے قریب نجی کمپنی کی کیش وین لوٹنے کی کوشش کی گئی،مزاحمت پر کیش وین کے2 گارڈز زخمی ہوئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایس ایس پی فیصل بشیر میمن نے بتایا کہ مسلح ملزمان کرولا گاڑی پر آئے اور کیش وین کو لوٹنے کی کوشش کی اور گارڈز کی جانب سے مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس سے دو گارڈز زخمی ہو گئے ۔

ملزمان کیش وین لوٹنے میں کامیاب ہوئے یا نہیں ، اس کی تفصیلات تادم تحریر موصول نہیں ہوئیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی کراچی کے علاقے ناظم آباد میں دو ملزمان کیش وین سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔ بینک کے اوقات کار ختم ہونے کے بعد رقم منتقل کی جارہی تھی، نجی بینک میں رقم کے تین تھیلے منتقل کیے جارہے تھے، تھیلوں میں تین کروڑ سے زائد رقم موجود تھی، ملزمان نے کیش وین سے بینک رقم منتقل کرنے کے دوران فائرنگ کی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا، ملزمان اسی گارڈ سے رقم کا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے۔

فائرنگ ہوتے ہی دوسرا گارڈ بینک کے اندر بھاگا اور اس نے بڑی رقم بچالی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button