تازہ تریندلچسپ و عجیب

بابا ماما کے پاؤں دباتے ہیں ۔۔ ننھی بچی نے سوالوں پر کیا دلچسپ جواب دیئے؟ ویڈیو وائرل

بچے تو آخر من کے سچے ہوتے ہیں اور کبھی کبھار تو اتنا بڑا سچ کہہ دیتے ہیں کہ سننے والے قہقے لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی بچی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو رپورٹر کے سوالوں کا دھڑا دھڑ جواب دیتی ہے جسے دیکھ کر کوئی بھی حیران رہ جائے۔
ننھی بچی کے ساتھ اس کی والدہ بھی موجود ہوتی ہیں۔ ویڈیو میں بچی اپنا نام حریم خان بتاتی ہیں۔ اس سے سوال کیا جاتا ہے کہ آپ اسکول جاتی ہیں تو حریم جواب دیتی ہے کہ نہیں جاتی کیونکہ کورونا ہوتا ہے۔

ننھی بچی حریم جو گہرے سرخ رنگ کا لباس پہنی ہوتی ہے رپورٹر کے ہنسنے پر کہتی ہے کہ ایسے نہیں ہنستے۔ حریم کی والدہ بتاتی ہیں کہ ان کی بیٹی تین سال کی ہے۔

حریم رپورٹر سے گانا گانے کی خواہش کا اظہار کرتی ہے۔ بچی گانا سناتی ہے جس کے بعد رپورٹر سوال پوچھتی ہے کہ یہ گانا آپ نے کس کے لیے گایا ہے جس پر بچی دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہتی ہے کہ میں نے یہ گانا عمران خان کے لیے گایا ہے۔

3 سالہ حریم کا کہنا تھا کہ وہ بڑے ہوکر آرمی پائلٹ بننا چاہتی ہے۔ حریم خان سے سوال کیا جاتا ہے کہ آپ کو یہ ساری باتیں کون سکھاتا ہے جس پر بچی کہتی ہے کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتی میں کوئی بچی نہیں ہوں۔

آگے بچی سے رپورٹر سوال کرتی ہے کہ آپ کے بابا کیا کرتے ہیں جس پر حریم خان کہتی ہیں کہ ماما کے پیر دباتے ہیں جس پر رپورٹ قہقہے لگانے پر مجبور ہوجاتی ہے۔

پھر سوال کیا جاتا ہے ماما کیا کرتی ہیں جس پر حریم کہتی ہیں کہ ماما میک اپ کرتی ہیں۔
مزید ننھی بچی حریم کیا دلچسپ جواب دیتی ہے، دیکھئے نیچے دی گئی ویڈیو میں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button