تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں

سعودی عرب میں مزید 2 پاکستانی گرفتار، سر قلم ہونے کا خدشہ

سعودی عرب میں منشیات بیچنے کے الزام میں مزید 2پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ ریاست میں منشیات کے مقدمہ کی سزا موت ہے ۔

خبررساں ایجنسی نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ الخوبر پولیس نے دو رہائشیوں کو گرفتار کیا جنہوں نے منشیات نوشی کو فروغ دینے کی کوشش کی جس کے لیے وہ 822 گرام منشیات فروخت کررہے تھے ۔ اس حوالے سے ایسٹرن ریجن پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ہونیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور انہیں مجاز اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ادھر آئی این پی کے مطابق سعودی عرب میں جعلی سرکاری دستاویزات بنا کر ہیر پھیر میں ملوث 8 پاکستانی پکڑے گئے جن کے بارے میں پولیس معلومات ملی تھیں کہ ریاض شہر میں نامعلوم افراد پر مشتمل ایک ایسا گروہ سرگرم ہے جو جعلی دستاویزات تیار کرکے انہیں فروخت کرتا ہے ، ملزمان کے بارے میں مکمل تفصیلات حاصل ہونے کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button