تازہ تریننیشنل خبریں
صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں سرکاری چھٹی کا اعلان

سندھ حکومت نے شب معراج کی مناسبت سے کل( منگل کو) صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ۔
سندھ کے سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یکم مارچ کو شب معراج کے پیش نظر صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوگی۔ سیکریٹری تعلیم نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے طے کردہ سالانہ سرکاری چھٹیوں کی منظوری سٹیئرنگ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں بھی دی گئی جس کے مطابق 27 رجب کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔