تازہ تریننیشنل خبریں
تحریک انصاف کا سندھ میں مارچ، پیپلزپارٹی کا سخت ردعمل سامنے آگیا
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عوامی مارچ نے سلیکٹڈ وزراء کو سکھر، شکارپور، کندھ کوٹ اور جیکب آباد میں دھکے کھانے پر مجبور کردیا۔
تحریک انصاف کے اندرون سندھ مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزراء اپنے مارچ میں خود ہی مقررین ہیں اور خود ہی سامعین ہیں۔سلیکٹڈ وزراء کے جعلی مارچ میں صرف وزراء اور ان کے حواری ہیں، عوام نے انہیں مسترد کردیا۔سندھ کی عوام ان نااہل و نالائق سلیکٹڈ وزراء کو اچھی طرح پہچانتی ہے، جو صرف جھوٹ بولنا جانتے ہیں۔آٹا، چینی، دودھ، دوائی، گیس، بجلی اور پیٹرول سمیت ہر چیز کو مہنگا کرنے کے ذمہ دار یہ سلیکٹڈ وزراء اور ان کا سرغنہ عمران خان ہے۔سلیکٹڈ وزراء سندھ سمیت پورا پاکستان چھان ماریں، انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔