تازہ تریننیشنل خبریں

الحمراء رائزنگ سٹارز کی لانچنگ، نوجوان گلوکاروں کے گانے ریلیز

الحمراء رائزنگ سٹارز کی لانچنگ کردی گئی ۔ ایڈیشنل سیکریٹری انفارمیشن فرحت جبیں نے ایگزیکٹوڈائریکٹرا لحمراء ذوالفقار علی زلفی کے ہمراہ بٹن دبا کر گانے ریلیز کئے۔ فرحت جبیں نے نئے فنکاروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء کی نوجوانوں کی گلوکاری کو دُنیا میں متعارف کی کاو ش قابل تقلید ہے۔سربراہ الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ موسیقی میں معیاری گانوں کا اضافہ بڑی کامیابی ہے،موسیقی کے میدان میں نوجوانوں کا آگے آنا الحمراء کی عظمت کا مظہر ہے۔

الحمراء رائزنگ سٹارز کے تحت نوجوان فنکاروں تحسین ساجد،فلک،حسن،نرشا،رمشا،زوحا،سجل احسان اشرف،ابرار شاہد،میمونہ ساجد،منیبہ الیاس،کاظم رضا رضوی، زینب وسیم و دیگر کے گائے ہوئے گانے ریلیز کئے گئے ہیں۔ترجمان الحمراء کے مطابق الحمراء رائزنگ سٹارز کے گانے یوٹیوب چینل پردیکھے جا سکیں گے۔ریلیز کئے جانے والے گانوں میں اکھیاں اُڈیکدیاں،سانوں اک پل چین نہ آوے،بول کفارہ،تیرے بنا روگی ہوئے،تیرے عشق نچایا،جا ویریاوے جا ویریا، اپنے تن دی خبر نئیں، چھیتی آویں وے طبیبا،نیناں مورے ترس گئے، کیا حال سناواں دل دا،ساڈا چڑیاں دا چنبہ اے و دیگر گیت،غزل،فوک،صوفیانہ کلام شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button