پاکستان

خواجہ آصف کو بھی اہم ترین وزارت سونپ دی گئی

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خواجہ محمد آصف نے وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا ہے، سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد ہلال حسین نے ان کا استقبال کیا۔منگل کووزیر خواجہ آصف وزارت دفاع پہنچے جہاں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد ہلال حسین نے ان کا استقبال کیا۔وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی اور وزارت، ذیلی اداروں کے کردار اور افعال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔اس موقع پر خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا سرمایہ

افتخار ہیں، مسلح افواج کو وسائل اور آلات کے لحاظ سے مزید مضبوط کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button