پاکستان

نامعلوم افراد، شرارتی لڑکو میرا فون نمبر تو ہے تمہارے پاس، فون پر پوچھ لیتے شیریں مزاری نے اپنی رہائشگاہ پر خفیہ آلات نصب کیے جانے کی اطلاع پر دلچسپ ردعمل

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنی رہائشگاہ پر خفیہ آلات نصب کیے جانے کی اطلاع پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نامعلوم افراد، شرارتی لڑکو میرا فون نمبر تو ہے تمہارے پاس۔پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنی رہائشگاہ پر خفیہ آلات نصب کیے جانے کی اطلاع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ فونز تو پہلے ہی ٹیپ کیے جاتے تھے اب پتہ چلا گزشتہ ہفتے

کی رات میری رہائشگاہ پر خفیہ آلات بھی نصب گئے۔سابق وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں کسی کو براہ راست مخاطب کیے بغیر دلچسپ پیرائے میں کہا کہ نامعلوم افراد، شرارتی لڑکو میرا فون نمبر تو ہے تمہارے پاس۔انہوں نے لکھا کہ رابطہ کرکے پوچھ کیوں نہیں لیتے جو تمہیں چاہیے، شرم آنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button