پاکستان

بڑی سیاسی جماعت نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ عمرے پر جانے سے معذرت کر لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بڑی سیاسی جماعت نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ عمرے پر جانے سے معذرت کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق عوام نیشنل پارٹی (اے این پی) نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ عمرے پر جانے سے معذرت کر لی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کی دعوت دینے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں لیکن سرکاری سطح پر عمرے کی ادائیگی ہماری روایات میں شامل نہیں ہے۔امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،

دینی فریضے کی ادائیگی انفرادی عمل ہے، دینی فریضے پہلے بھی ادا کیے ہیں اور آئندہ بھی ادا کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button