پاکستان

کراچی دھماکہ ٗچین نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

بیجنگ (این این آئی)چین کی وزارت خارجہ نے کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی دھماکے میں ہلاک چینی باشندوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہیے۔چینی وزارت خارجہ نے کراچی دھماکے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ چین اس بڑے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت اور غم و غصے کا اظہار کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ کراچی دھماکے میں ہلاک چینی باشندوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہیے، کراچی میں چینی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو اس

کی قیمت ادا کرنا ہو گی۔پاکستان میں چینی سفارخانے کی جانب سے بھی کراچی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کی درخواست کی گئی ہے۔چینی سفارتخانے نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنائے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکیمیں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک اور دو چینی باشندوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button