پاکستان

عوام کیلئے خوشخبری!!! حکومت نے حج اخراجات میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے آئندہ حج کے اخراجات میں کمی کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور نے مہنگے حج کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں حج کے معاملے پر بھی ڈاکے ڈالے گئے اور ان کیپالیسیوں سے حج مہنگا ترین ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ حج و زیارات کو سستا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور ساتھ ہی اقلیتی برادری کی خدمت کے لئے بھی کردار ادا کریں گے۔ بعدازاں مذہبی امور اور بین المذاہب

ہم آہنگی کے وزیر مفتی عبدالشکور نے آئندہ حج کے اخراجات 6 لاکھ 50 ہزار روپے سے کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں

حاجیوں کے لیے رہائش گاہیں کم قیمت پر کرائے پر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج کے اخراجات کو مزید کم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ عام مسلمان انتہائی آسانی کے ساتھ

اپنا مذہبی فریضہ ادا کر سکیں۔ وزیر نے کہا کہ عمرہ اور زیارت کے لیے ایک جامع اور سستا پیکج جلد متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ ان کی وزارت میں پچھلی حکومت کی طرف سے کی گئی بدعنوانی کو سامنے لایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اقلیتوں کے لیے ایک سستا پیکج بھی جلد متعارف کرایا جائے گا تاکہ انہیں ان کے مقدس

اور مذہبی مقامات کی زیارت کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ دوسری جانب سعودی عرب کی حکومت نے مکہ مکرمہ میں اجازت نامے کے بغیر داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی۔ سعودی حکام کے مطابق مکہ مکرمہ میں دیگرشہروں سے آنے والے صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس حج یا عمرہ کے اجازت ناموں کے علاوہ متعلقہ اداروں کا

اجازت نامہ ہوگا جس سے ثابت ہوکہ وہ مکہ مکرمہ میں ملازمت کرتے ہیں۔مکہ مکرمہ سے جاری اقامہ رکھنے والے افراد کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ جن

افراد کے پاس ضروری دستاویزات نہیں ہوں گی انہیں مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ داخلے پرپابندی رواں سال حج کے انتظامات کے سلسلے میں لگائی گئی ہے۔

سعودی عرب کے قوانین کے مطابق حج کے ایام میں کسی بھی سعودی شہری یا وہاں مقیم غیرملکی کوبغیراجازت نامے کے مکہ مکرمہ اوردیگرمقامات مقدسہ پرجانے کی اجازت نہیں ہوتی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button