پاکستان
پنجاب حکومت کا فری انٹرنیٹ سروس پھر سے بحال کرنے کا اعلان

مکوآنہ (این این آئی ) پنجاب حکومت نے فری انٹرنیٹ سروس پھر سے بحال کرنے کا اعلان کردیا، فیصل آباد سمیت 5 اضلاع میں فری وائی
فائی سروس دوبارہ بحال کی جائے گی،ان اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی،ملتان اور بہاولپور شامل ہیں۔
سمائ نیوز مطابق پنجاب حکومت نے پانچ اضلاع میں فری انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 5 اضلاع لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی،ملتان
اور بہاولپور میں فری وائی فائی سروس دوبارہ بحال کی جائے گی