پاکستان

ایشیا کپ، بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) پاکستان کیخلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم آج ایشیاء کپ کے اپنے پہلے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔ٹیم منیجر کے مطابق سیاہ پٹیاں باندھنے کا مقصد پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کرنا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھا۔کپتان بابر اعظم نے تمام افراد سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔قومی ٹیم کے منیجر نے بھی مخیر حضرات سے درخواست کی ہے کہ وہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرائیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے مشکل وقت ہے، سیلاب متاثرین کو عطیہ دینے سے متعلق مشورہ کر رہے ہیں۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا ہمیشہ انتظار کیا جاتا ہے، لوگوں کی طرح ہم بھی میچ انجوائے کرتے ہیں، ہر کوئی اچھا کھیلنے کی کوشش کرتا ہے۔کپتان بابراعظم نے کہا کہ انجریز سے فرق پڑتا ہے لیکن بینچ اسٹرینتھ بھی اچھی ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، ابھی کنڈیشنز کو دیکھنا ہے وکٹ کیسی ہے، ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ پہلے بیٹنگ کریں گے یا نہیں۔بابر نے کہا کہ دبئی کی گرمی میں پہلے بھی کھیل چکے ہیں اس سے فرق نہیں پڑے گا، پلیئنگ الیون کا فیصلہ کر چکے ہیں، حسن کو کھلانا ابھی جلدی ہو جائے گا، پلیئنگ الیون کا پتہ تو کل ہی چلے گا، حسن علی کل پہنچ رہے ہیں جو یہاں ہیں انہیں میں سے کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کا پاک بھارت میچ گزر چکا اب نیا میچ ہے اسی حساب سے کھیلیں گے، ہمارا اعتماد بلند ہے شاہین نہیں ہیں لیکن اعتماد کی کمی نہیں ہے، پاک بھارت میچ کی گرمی نہیں ہے لیکن دبئی کی گرمی میں کھیلنے کی عادت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button