پاکستان

سیلاب متاثرہ خاتون کے ہاں سڑک پر بچے کی پیدائش

سیلاب متاثرہ خاتون کے ہاں سڑک پر بچے کی پیدائش
قمبر شہداد کوٹ (آئی ا ین پی ) سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں سیلاب سے بے گھر ہونے والی خاتون کے ہاں سڑک پر ہی بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

قمبر شہداد کوٹ کا شمار سندھ کے ان اضلاع میں ہوتا ہے جو سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح قمبر شہداد کوٹ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی تو ویسے ہی ناہونے کے برابر ہے لیکن طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے رہا سہا نظام بھی زمین بوس کردیا ہے۔

قمبر شہداد کوٹ کے لاکھوں لوگ اس وقت بارشوں اور سیلاب کے باعث بے گھر ہوچکے ہیں لیکن جونانی نامی گاں کی رہائشی مریداں بی بی کی زندگی عجیب دوراہے پر آگئی ہے۔

چند روز قبل مریداں بی بی کو قدرت اس حال میں سڑک پر لے آئی کہ اس کے وجود میں ایک نئی جان ہمک رہی تھی اور وہ کسی بھی وقت دنیا میں آنے کے لیے تیار تھی۔

طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریداں بی بی نے سڑک پر ہی اپنے بیٹے کو جنم دیا۔ مریداں کی گود تو بھر گئی

تاہم سیلاب نے اس کا گھر ملیا میٹ کر دیا اور نوزائیدہ بچے کو دنیا میں پہلے ہی روز ٹرک پر سوار ہوکر کسی محفوظ جگہ ہجرت کرنی پڑی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button