تازہ تریننیشنل خبریں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور کے تھانے کا اچانک دورہ، نسوار کی "چونڈیاں” دیکھ کر برہم

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت کے اچانک دورے پر نکلنے والے وزیر اعلیٰ محمود خان کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ایک تھانے میں جگہ جگہ نسوار کی "چونڈیوں” کا ڈھیر دیکھا۔
محمو د خان نے پشاور کے مختلف سرکاری دفاتر کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا اور عوام کے مسائل سنے ۔ جب وہ تھانہ خان رزاق شہید پہنچے تو ان کا پارہ اس وقت ہائی ہوگیا جب انہوں نے جگہ جگہ نسوار کی چونڈیاں دیکھیں۔ وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر تھانے کے محرر سٹاف کو معطل کرتے ہوئے تین دن میں تھانے کی حالتِ زار پر رپورٹ طلب کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button