تازہ ترینصحت و زندگینیشنل خبریں
لاہور اورراولپنڈی میں نجی و سرکاری سکولوں میں کورونا پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری
محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے سکولوں میں پابندیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ چھٹی جماعت تک کے بچوں کی حاضری پچاس فیصد رہے گی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق پچاس فیصد حاضری پر 15 فروری تک عملدرآمد ہوگا، فیصلہ صرف لاہور اور راولپنڈی کے نجی اور سرکاری سکولوں کیلئے ہے۔دوسری جانب ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ تین ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔