
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کراچی کی ٹیم کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔کوشش ہوگی کہ یہ میچ جیتں۔
کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان بابر اعٖظم، شرجیل خان،جوئے کلارک، محمد نبی، لیوس گریگری، عماد وسیم، عامر یامین،ٹام لمنمبے، محمد عمران، محمد طحہ اور محمد الیاس شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان محمد سرفراز،ویل سمیڈ، احسن علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، محمد نواز ، سہیل تنویر،جیمز فولکنر،عشر قریشی، محمد حسنین اور نسیم شاہ شامل ہیں۔