تازہ تریناسلامک کارنر

امریکہ کا معروف بزنس مین کوہ طور پر اذان دینے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گرینڈ مسجد بحریہ ٹاون لاہور پہنچ گیا ،اللہ اکبر کی صدا بلند کردی

بہت سے نمازی اذان دینے سے کتراتے اوراس میں اپنی کسر شان سمجھتے ہیں تاہم دنیا میں ہزاروں ایسے افراد بھی موجود ہیں جو اللہ اکبر کی صدا بلند کرنے کا جنون رکھتے ہیں اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کے لئے طویل اور تھکا دینے والا سفر کرنے میں بھی کوئی عار نہیں سمجھتے ،ایسے خوش قسمت افراد میں سے ایک امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں 35سال سے مقیم معروف پاکستانی بزنس مین فرخ جاوید بیگ بھی ہیں جو دنیا کے مختلف ملکوں کا سفر اس نیت سے کرتے ہیں کہ وہ مقدس مقامات پراذان دینے کی سعادت حاصل کر سکیں ،حال ہی میں کوہ طور جیسے مقدس مقام کا تھکا دینے والااور انتہائی مشکل پیدل سفر کرکے اذان فجر دینے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وہ اپنے آبائی شہر لاہور پہنچے تو صوبائی دارالحکومت کی سب سے بڑی اور انتہائی دیدہ زیب گرینڈ مسجد بحریہ ٹاون لاہور جا پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی کی موجودگی میں پرسوز اذان دینے کی سعادت حاصل کی ۔
ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید بیگ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بزنس کے سلسلہ میں دنیا کے تقریبا ہر ملک کا سفر کر چکے ہیں ،اب گزشتہ چند سالوں سے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں مسلمانوں کے مقدس مقامات پر اذان دینے کی سعادت حاصل کروں ،قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں بھی اللہ کریم نے مجھے اذان دینے کی توفیق دی ،فلسطین کے دوسرے بڑے شہر ’الخلیل‘ میں واقع نبی کریم ﷺ کے جد امجد حضرت ابراہیم علیہ الصلوة والسلام کے روضہ اقدس کے ساتھ مسجد ابراہیم میں نماز کی امامت کرانے کی سعادت بھی مجھے نصیب ہوئی ،ترکی میں بھی کئی بڑی اور تاریخی مساجد میں اذان دے چکا ہوں جبکہ نیوجرسی کی سب سے بڑی مسجد میں تو میں باقاعدہ ’موذن ‘ ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ نماز فجر کی اذان میں ہی دوں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button