تازہ تریننیشنل خبریں

بلاول بھٹو کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے صحت سے متعلق خیریت دریافت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی خیریت دریافت کرنے کے لیے بلاول بھٹو نے ان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس دوران چیئرمین پی پی نے مسلم لیگ(ن) کے صدر سے طبیعت سے متعلق پوچھا اور جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کے دوران شہباز شریف کی صحت سے متعلق فکرمندی ظاہر کی اور جلد صحت یاب کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button