تازہ تریننیشنل خبریں

غازی انٹر چینج سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی

تربیلا روڈ پر واقع غازی انٹرچینج کے قریب سوزوکی کار سے 78 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اسٹیشن اے این ایف راولپنڈی اور اٹک نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تربیلا روڈ پر واقع غازی انٹرچینج کے قریب سوزوکی سوفٹ کار سے 78 کلوگرام منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔اے این ایف حکام کے مطابق منشیات گاڑی میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی، برآمد کی گئی منشیات میں 44 کلوگرام چرس اور 34 کلوگرام افیون شامل ہے، جب کہ ملزمان کی شناخت علی اور بابرجاوید کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button