تازہ تریننیشنل خبریں

سکردو جلد موسم سرما کی عالمی کھیلوں کا مرکز بنے گا: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سکردو جلد موسم سرما کی عالمی کھیلوں کا مرکز بنے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے سکردو شہر کی تین تصاویر شئیر کی ہیں۔ایک تصویر میں بچیوں کو آئس ہاکی کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،جبکہ دیگر دو تصاویر سکردو شہر کی رات کے وقت خوبصورتی کے حوالے سے ہیں۔تصاویر کے کیپشن میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رات کی آغوش میں سکردو جگمگاتا ہے اور ہماری بچیاں گلگت بلتستان میں برف پر ہاکی کھیلتی ہیں۔ سکردو میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کے ساتھ یہ علاقہ اب سرما کی کھیلوں کا ایک عالمی مرکز بنے گا، انشاءاللہ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button