تازہ ترینانٹرنیشنل خبریںکھیل

آسٹریلیا کا 44سالہ انتظار ختم، ایشلے بارٹی نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت کر آسٹریلیا کا ہوم ٹائٹل آسٹریلین اوپن جیتنے کا 44 سال کا انتظار ختم کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میلبرن میں کھیلے گئے سال کے پہلےگرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے فائنل میں میزبان ملک کی ورلڈ نمبر ون ایشلے بارٹی کا مقابلہ امریکی کی ڈینیلےکولنز سے تھا۔ ہوم کورٹ میں بارٹی شروع سے ہی امریکی حریف پر حاوی رہیں، انہوں نے پہلا سیٹ 3-6 سے جیتا، دوسرا سیٹ سنسنی خیز رہا اور ڈینیلے نےکم بیک کرتے ہوئے، پہلے تین پوائنٹس حاصل کیے تاہم ٹائی بریکر پر ایشلے نے 6-7 سے مقابلہ جیت لیا۔ ایشلے بارٹی44 سال بعد آسٹریلین اوپن کا فائنل جیتنے والی آسٹریلوی کھلاڑی ہیں، ان سے قبل 1978 میں آسٹریلیا کی کرسٹائن اونیئل نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button