فواد چودھری بلوچستان میں شہید ہونے والے سپاہی زین کے گھر پہنچ گئے ، لواحقین سے اظہار تعزیت
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سپاہی زین کے گھر گئے جہاں انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیر اطلاعات بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سپاہی زین کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔فواد چودھری نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زین علی شہید نے شدت پسندوں کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا، ملک و قوم کے لئے شہید زین علی کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،پوری قوم شہدا کے خاندانوں کی احسان مند ہے، ہم وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہیدوں کے لہو کے مقروض ہیں، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں شہید زین علی کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہیدِ زین علی کے درجات بلند فرمائے، اللہ تعالی پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔