تازہ تریننیشنل خبریں

مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرادی

جمعیت علما ئے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےحکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی ایک اور وکٹ گرادی۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سینیٹ میں حکومتی چیف وہیپ سینیٹر فدا محمد کے بیٹے انجینئر احتشام خان فدا نے جے یوآئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، احتشام خان (کل)اتوار کو مالاکنڈ میں تقریب میں جے یوآئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے، شمولیتی تقریب میں صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان سمیت دیگر شریک ہوں گے۔ جے یوآئی کی جانب سے مالاکنڈ جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تشہیر بھی کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button