تازہ تریننیشنل خبریں

اپوزیشن کو ہرمیدان میں شکست دی ،شفقت محمود نے پی ٹی آئی کارکنوں کو بڑی یقین دہانی کرادی

وفاقی وزیر تعلیم اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) پنجاب کےصدرشفقت محمودنےکہاہےکہ تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لے گی، بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کے فعال اور مضبوط کارکنوں کو حصہ لینے کا موقع ملے گا، پی ٹی آئی حکومت مہنگائی پر قابوپانے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،پی ٹی آئی نے اپوزیشن کو ہرمیدان میں شکست دی،ا پوزیشن کا جھوٹ کا چورن اب بکنے والا نہیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے پارٹی رہنماوں،وزرا،ایم این ایز اور ایم پی ایز نے ملاقاتیں کیں اور پارٹی تنظیم کو پنجاب میں فعال اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن پر بھی رہنماوں نے اپنا اپنانقطہ نظر پیش کی۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت مہنگائی پر قابوپانے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان ایسی پالیسیوں پر کام کررہے ہیں جس سے غریبوں کو ریلیف ملے،پی ٹی آئی نے اپوزیشن کو ہرمیدان میں شکست دی،ا پوزیشن کا جھوٹ کا چورن اب بکنے والا نہیں۔شفقت محمود سے ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے رضانصراللہ، صوبائی وزیر اعجازعالم آگسٹن، ایم پی ایز سعدیہ سہیل، ثانیہ کامران اور ممنون حسین تارڑ شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button