تازہ ترینلائف سٹائل

سلمان خان رو پڑے

بالی ووڈ سٹار سلمان خان اور اداکارہ شہناز گِل انجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کی یاد میں گلے لگ کر رو پڑے۔

بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو ‘بگ باس’ کے میزبان سلمان خان بھی سدھارتھ کی یاد میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، شہناز گل کے ہمراہ ان کی آنکھیں بھی بھر آئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بگ باس 15 کے گرینڈ فنالے کا ‘پرومو’ جاری کیا گیا جس میں سلمان خان اور شہناز گل آبدیدہ نظر آرہے ہیں۔

مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان کے بلانے پر ماڈل واداکارہ شہناز اسٹیج پر آئیں، سلمان خان کے سوال پر شہناز گل نے بتایا کہ وہ دبنگ خان کو دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہورہی ہیں۔بعد ازاں اسٹیج پر ہی سدھارتھ کی یاد میں شہناز گل کی آنکھوں میں آنسو آگئے جس پر سلمان خان نے دلاسے کے لیے انہیں گلے لگایا اور پھر وہ بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button