
اکستان ویمن ٹیم کی لیگ اسپنر غلام فاطمہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غلام فاطمہ کا کورونا ٹیسٹ کیمپ کے لیے کراچی آمد کے موقع پر لیا گیا تھا۔ لیگ اسپنر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹیم کے دیگر ارکان کا قرنطینہ بھی 31 جنوری تک بڑھادیا گیا ہے۔ اس کے بعد قومی ویمن ٹیم کا کیمپ 2 روز کے لیے آگے بڑھا دیا گیا، غلام فاطمہ 7 روز تک آئسولیشن میں رہیں گی۔
واضح رہے کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں ان دنوں کراچی میں موجود ہے۔